Cheritage

Join our Monthly Giving Program — A little each month brings lasting change. 🤍 Become a supporter today.

ہماری خدمات

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن انسانی حقوق کے تحفظ اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے مشن کے ساتھ درج ذیل اہم شعبوں میں کام کرتا ہے:

آنکھوں اور طبی کیمپس

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن اپنے شراکت داروں، جیسے کہ الاحسان آئی ہسپتال، کے تعاون سے پسماندہ علاقوں میں باقاعدگی سے مفت آنکھوں کے کیمپس کا انعقاد کرتی ہے۔ ان کیمپس میں مستحق مریضوں کو آنکھوں کے معائنے، علاج اور ضرورت پڑنے پر آپریشن کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔آنکھوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن ان کیمپس میں مفت طبی ٹیسٹ بھی کرواتا ہے، جن میں شوگر، ہیپاٹائٹس اور دیگر عام امراض کی اسکریننگ شامل ہے تاکہ بروقت تشخیص اور علاج ممکن بنایا جا سکے۔ان اقدامات کے ذریعے چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن ایسے افراد تک معیاری صحت کی سہولیات پہنچا رہا ہے جن کے پاس طبی سہولتوں تک رسائی محدود ہے، تاکہ ان کی بینائی بحال ہو، صحت بہتر ہو اور زندگی میں امید بحال ہو سکے۔

کمیونٹی سپورٹ پروگرام

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص بجٹ خاندانوں کی بنیادی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے مختص کیا جاتا ہے۔ زیادہ تر خاندانوں کو ماہ کے آغاز پر نقد تعاون دیا جاتا ہے، لیکن اگر کوئی خاندان اشیائے خوردونوش خریدنے کے قابل نہ ہو توراشن براہِ راست ان کے گھر پہنچا دیتا ہے۔بے گھر خاندانوں کے لیے، کرایہ یا رہن پر مکانات کا بندوبست بھی کیا جاتا ہے ۔

رمضان و عید سپورٹ پروگرام

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن ہر سال رمضان اور عید کے موقع پر ایک مخصوص بجٹ مختص کرتا ہے تاکہ مستحق خاندانوں کی مدد کی جا سکے۔ اس میں ماہانہ راشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کپڑوں کی تقسیم بھی شامل ہے تاکہ یہ خاندان ان مبارک مواقع کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔

میریج سپورٹ پروگرام

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن کم آمدنی والے خاندانوں کی شادی کے اخراجات میں مدد کے لیےمالی تعاون فراہم کرتا ہے۔ اس میں شادی کے انتظامات کے لیے رقوم اور گھریلو سامان کی فراہمی شامل ہے تاکہ نئے جوڑے بہتر زندگی کا آغاز کر سکیں۔

میڈیکل سپورٹ پروگرام

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن معروف اسپتالوں جیسے بالی میموریل ٹرسٹ، حجاز اسپتال، الاحسان آئی ہسپتال اور انڈس اسپتال کے ساتھ شراکت داری میں کام کرتا ہے۔ ہر کیس کو باریک بینی سے پرکھا جاتا ہے اور پھر تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ یہ معاونت ادویات، ٹیسٹ، آپریشن اور مکمل علاج پر مشتمل ہے۔ چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن نے کامیابی کے ساتھ ہیپاٹائٹس سی، دل کے امراض، زچگی، آنکھوں کے امراض اور دیگر مریضوں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔

آفات سے نمٹنے اور ریلیف پروگرام

چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن بحران کے اوقات میں متاثرہ کمیونٹیز کے ساتھ کھڑا ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ سیلاب، زلزلے اور دیگر قدرتی آفات کی صورت میں اپنے وسائل اور رضاکاروں کو متحرک کرتا ہے تاکہ فوری امداد اور طویل مدتی تعاون فراہم کیا جا سکے۔ہمارے ریلیف اقدامات میں متاثرہ خاندانوں کو کپڑے، جوتے، غذائی اشیاء، صاف پینے کا پانی، خیمے، مچھر دانیاں، لحاف اور ضروری ادویات کی فراہمی شامل ہے۔ یہ ایمرجنسی اقدامات متاثرین کی فوری ضروریات پوری کرنے، صحت کے تحفظ اور مشکل حالات میں وقار کی بحالی کے لیے ترتیب دیے گئے ہیں۔ چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن بروقت ردعمل اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو امید اور استحکام فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

ایجوکیشن سپورٹ پروگرام

تعلیم ترقی کی بنیاد ہے۔ چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن مستحق طلبہ کی نشاندہی کرتا ہے اور انہیں وظائف، گرانٹس اور دیگر مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ ہمارا تعاون داخلہ فیس، یونیفارم اور کتابوں سے لے کر مکمل تعلیمی اخراجات تک محیط ہے۔ کئی طلبہ نے چوہدری ہیریٹیج فاؤنڈیشن کی مدد سے بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں مکمل کیں اور آج کامیاب پیشہ ور افراد کے طور پر ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔